اٹھاؤ چولھا
معنی
١ - وہ چولھا (دیگدان) جسے آسانی کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھا کر رکھ سکیں اور جس کی جگہ بدلی جا سکے۔ "جانا اور اٹھاؤ چولھے کی طرح بیٹھنا اور گفتگو اور رخصت سب دوہی منٹ میں ہو ہوا چکا۔" ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ٨٠ ) ١ - وہ جو ایک جگہ جم کر نہ رہے، بے ٹھکانہ، نگھرا، نگوڑا، ناٹھا۔ بنتا نہی بے دلھن کے دولھا بے زن کے ہے مرد اٹھاؤ چولھا ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ١٨٧ ) ١ - روا روی میں، تیزی سے۔ "جاتی ہیں تو ایسی اٹھاؤ چولھا کہ ادھر گئیں ادھر آئیں۔" ( ١٩٠٠ء، نوحۂ زندگی، ٤٩ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'اُٹھاؤ' کے ساتھ 'چُولھا' لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ چولھا (دیگدان) جسے آسانی کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ اٹھا کر رکھ سکیں اور جس کی جگہ بدلی جا سکے۔ "جانا اور اٹھاؤ چولھے کی طرح بیٹھنا اور گفتگو اور رخصت سب دوہی منٹ میں ہو ہوا چکا۔" ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ٨٠ ) ١ - روا روی میں، تیزی سے۔ "جاتی ہیں تو ایسی اٹھاؤ چولھا کہ ادھر گئیں ادھر آئیں۔" ( ١٩٠٠ء، نوحۂ زندگی، ٤٩ )